Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں عالمی یوم انسانی حقوق پر ریالی

ویملواڑہ میں عالمی یوم انسانی حقوق پر ریالی

ویملواڑہ /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر بروز جمعرات ویملواڑہ میں شیڈول کاسٹ رائٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک ریالی نکالی گئی جس میں سوسائٹی کے مرکزی صدر ایم موتنا اور تلنگانہ کے ڈی سدرشن یادو کریم نگر ضلع کے صدر ایم کملاکر نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ چند کالجس کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی ۔ یہ ریالی شہیدان تلنگاہن مجسمہ سے ہوکر امبیڈکر مجسمہ تک پہونچی جہاں گلہائے عقیدت کے ذریعہ خراج پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مرکزئ صدر ایم موتنا نے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق پر تفصیلی رشونی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق پر حکومت کی جانب سے لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کافی متاثر ہو رہے ہیں ۔ اسی لئے عوام کو حکومت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے ا نسانی حقوق کے ضمن کو لاپرواہی تو نہیں کی جارہی ہے اس پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ اس اجلاس میں انسانی حقوق پروٹیکشن سوسائٹی سکریٹری رویندر ، ای ستیہ نارائنا اور دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT