Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں کے ٹی آر کے ہاتھوں دفاتر کا افتتاح

ویملواڑہ میں کے ٹی آر کے ہاتھوں دفاتر کا افتتاح

ویملواڑہ /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ کے مشہور مندر کے نام کے ذریعہ راجنا ضلع کے قیام کے بعد راجنا ضلع کے ہیڈ کوارٹر سرسلہ میں کلکٹریٹ دفاتر کا ریاستی وزیر کے ٹی آر نے افتتاح کیا۔ بعد ازاں پولیس سب ڈیویژنل آفس ، رورل تحصیل آفس کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر اور رکن ا سمبلی رمیش بابو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویملواڑہ کے مشہور مندر سری راجہ راجیشورا سوامی کے نام سے راجنا ضلع قائم کیاگیا جو کہ چیف منسٹر کے سی آر کا فیصلہ ہے ۔بعض دفاتر میں آفیسروں کی پوسٹنگ بھی ہوئی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی پی وینکٹیش ، زیڈ پی ٹی سی سری کانت ، پیر محمد اور منڈل کے ایم پی ٹی سی سرپنچ زیڈ پی ٹی سی اور ٹی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT