Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ پرائمری اردو میڈیم اسکول میں یوم اطفال کا انعقاد

ویملواڑہ پرائمری اردو میڈیم اسکول میں یوم اطفال کا انعقاد

ویملواڑہ ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ اردو میڈیم پرائمری اسکول میں یوم اطفال جوش و خروش سے منایا گیا ۔ ہیڈ مسٹریس محترمہ اصفیہ سلطانہ کی نگرانی اور پروین سلطانہ اور ایم اے قیوم کی قیادت میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ نمائندہ سیاست سید رسول اسکول کمیٹی چیرمین محترمہ ریشما سلطانہ ، نائب چیرمین طاہرہ بیگم ، عتیق احمد اور شیوا کمار نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ پانچویں جماعت کی طالبہ ثانیہ نے صدر مدرسہ کا کردار ادا کیا جبکہ ثانیہ بیگم اصفیہ بیگم ، مسکان، امرین اور کبری نے اساتذہ کے رولز نبھالے اس موقع پر طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT