Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے موثر نمائندگی

ویملواڑہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے موثر نمائندگی

ویملواڑہ ۔ 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں پینے کے پانی کی قلت کے علاوہ دیگر کئی بلدی مسائل ہیں جس کی وجہ عوام کو مشکلات درپیش ہیں ۔ چنانچہ ویملواڑہ کی ترقی کیلئے اور یہاںکی عوام کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق فنڈس کی فراہمی کیلئے حکومت سے موثر نمائندگی ضروری ہے ‘ اس سلسلہ میں نومنتخب ریاستی صدر بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ یہ بات بی جے پی قائد و کوآپشن ممبر امان اللہ خان ( دلہے پاشاہ) نے بتائی ۔ واضح رہے کہ مقامی بی جے پی کے سینئر قائدین بشمول وائس چیرمین بی راما کرشنا اور دیگر کونسلرس نے حیدرآباد پہنچ کر بی جے پی کے نومنتخب ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ انہیں ویملواڑہ کے عوامی مسائل سے متعلق ایک میورنڈم بھی حوالے کیا ‘ جس میں ان سے مطالبہ کیا کہ حکومت سے موثر نمائندگی کرتے ہوئے ویملواڑہ کی ترقی کیلئے کوشش کریں ‘جس پر ڈاکٹر کے لکشمن نے ویملواڑہ کے وفد کو تیقن دیا کہ وہ بہت جلد چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے ویملواڑہ کے مسائل سے واقف کروائیں گے نیز ویملواڑہ کے قبرستان کی حصاربندی کیلئے اور مسلمانوں کے دیگر مسائل کی یکسوئی سے متعلق بھی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے نمائندگی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT