Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست

ٹاؤنٹین ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم مسلسل پانچ میچ ہارگئی، نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ کی کامیابی سے سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کرلیا۔کیوی خواتین نے 145 رنز کا آسان ہدف 15 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، سوفی ڈیوائن نے ریکارڈ 9 چھکے جڑے اور تیز ترین ففٹی کا قومی اعزاز بھی پالیا، وہ تیز ترین سنچری کے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئیں۔اس سے پہلے گرین شرٹس 144 رنز پر آؤٹ ہوگئیں، ثنا میر نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے، ہانا رووے نے 3 وکٹیں لیں۔ پاکستان ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے، اس سے نیچے موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک اپنے چاروں میچز میں ناکام رہی۔
سست بولنگ‘سری لنکائی ٹیم پر جرمانہ
ہمبنٹوٹا۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کیخلاف تیسرے ونڈے میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر میچ ریفری کرس براڈ نے سری لنکائی کپتان اینجلو میتھیوز کو طلب کیا اور انہیں میچ فیس کا20%جرمانہ کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی میچ فیس سے 10%رقم منہا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT