Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ورلڈ ٹی20 نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا

ویمنس ورلڈ ٹی20 نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا

ناگپور ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ گزشتہ روز یہاں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 104 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، جو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 16.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ریچل پریسٹ نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کی شروعات مایوس کن رہی اور چار کے مجموعی اسکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں بلیک ویل اور پیری نے 26 رنز بنائے۔ تاہم بلیک ویل صرف 10 رنز بنا سکیں اور بولڈ ہوئیں۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں پیری اور جوناسن نے 39 رنز اسکور کئے۔ پیری نے 48 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کئے۔ ان کو ڈیون نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ پیری کے علاوہ جوناسن نے 22 گیندوں میں 23 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کیسپرک تین اور برمنگھم دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہیں۔

TOPPOPULARRECENT