Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ورلڈ کپ :پاکستان کیخلاف ہندوستان کا اسکور 169

ویمنس ورلڈ کپ :پاکستان کیخلاف ہندوستان کا اسکور 169

کپتان متالی راج اور دیگر اہم بیٹس ویمنس معمولی اسکور پر آؤٹ ، پاکستانی بیاٹنگ آرڈر بھی کمزور

ڈربی ۔ (انگلینڈ) /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ کے یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی لڑکیوں کیلئے آج کا دن مایوس کن ثابت ہوا اور وہ تیسرے راؤنڈ رابن مقابلے میں اپنے دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف 50 اوورس میں 9 وکٹس کے نقصان سے صرف 169 رنز بنائے ۔ اس طرح پاکستانی لڑکیوں کی جیت کے لئے 170 کا ہدف مقرر ہوگیا ۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی لیکن اس دوران کسی بھی مرحلہ پر بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کرپائیں ۔ کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی سمرتی مندھاناکی شکل میں ہندوستان کا پہلا وکٹ گرا ۔ مندھانا صرف 2 رن کے معمولی انفرادی اسکور پر دیانا بیگ کی گیند پر آؤٹ ہوگیئں ۔ کپتان متالی راج محض 8 رن بنائی تھیں کہ نشرا سندھو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دی گیئں ۔ ان کی نائب ہرمن پریت کور (10) بھی زیادہ رن نہیں بناسکیں ۔ چنانچہ اہم کھلاڑیوں کے معمولی اسکور پر جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد دیگر سے بیٹس ویمنس کو پست حوصلے کیساتھ کھیل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم اوپنر پونم راؤت 72 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 48 رن بنائیں اور دیپتی شرما 63 گیندوں کا سامنا کرتی ہوئی 28 رن بنا پائیں ۔ ان دونوں کے مقابلے وکٹ کیپر سشما ورما کا مظاہرہ زیادہ بہتر رہا جو 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 33 رن بنائیں ۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم کا اسکور بمشکل 170 رن تک پہونچ پایا ۔ ہندوستانی ٹیم کے 200 کے اسکور تک نہ پہونچنے کی ایک وجہ پانچویں وکٹ میں مونامیشرم (35 گیندوں میں 6 رن) اور ہرمن پریت کور (23 گیندوں میں 10 رن) ہیں ۔ یہ دونوں نے 8 اوورس کھیلتے ہوئے بمشکل 13 رن کا اضافہ کرسکے ۔ ہرمن پریت کور انگلی پر زخم کے سبب بڑے شاٹس نہیں لگا پائیں جبکہ مونا میشرم تر سنگلز بنانے کے قابل بھی نہیں رہیں اور ایسے موقع پر پاکستانی اسپنرس پورے فارم کے ساتھ جارحانہ مظاہرہ کیا ۔ بالخصوص بائیں ہاتھ سے کھیلنے والی دو پاکستانی اسپنرس نشرا سندھو (10 اوورس میں 4/26 ) اور سعیدہ یوسف (10 اوورس میں 2/30 ) نے ہندوستانی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہونچایا ۔ ان دونوں نے 20 اوورس میں 56 رن دے کر 6 وکٹس لی ہیں ۔ تاہم آخری چھ اوورس ہندوستانی ٹیم کے حق میں سازگار ثابت ہوئے جس میں سشما نے حریفوں کے کسی دباؤ کو قبول کئے بغیر 41 رن کا اضافہ کیا ۔ پاکستان ویمنس ٹیم کے لئے یہ میچ نمایاں اہم ہے کیونکہ اس سے پہلے انہیں دو میچوں میں شکست ہوچکی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کی حالت بھی زیادہ حوصلہ افزاء نہیں رہی ۔ کامیابی کے لئے 170 رن کے تعاقب میں اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ۔20 ویں اوور میں 36 رن کے مجموعی اسکور پر سبز یونیفارم والی ٹیم کی 6 بیٹس ویمنس آؤٹ ہوچکی تھیں۔ آوٹ ہوکر پویلین لوٹنے والی پاکستانی بیٹس ویمنس میں عائشہ ظفر ، جویریہ خاں ، ارم جاوید اور سدرا نواز شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT