Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ورلڈ کپ کا 180 ملین شائقین نے مشاہدہ

ویمنس ورلڈ کپ کا 180 ملین شائقین نے مشاہدہ

دوبئی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں منعقدہ ویمنس ورلڈکپ کو ساری دنیا سے تخمیناً 180 ملین شائقین نے دیکھا ہے جس کا خطابی مقابلہ میزبان انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ تفصیلات کے بموجب ویمنس ورلڈکپ کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد میں 156 ملین شائقین کا تعلق ہندوستان سے ہے جس میں 80 ملین شائقین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ علاوہ ازیں خطابی مقابلہ کو 126 ملین شائقین نے دیکھا ہے۔ ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کے شاندار مظاہروں کی بدولت شائقین کی دلچسپی میں 500 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2013 ء میں کھیلے گئے ورلڈکپ کی بہ نسبت اس مرتبہ ہر گھنٹہ شائقین کے مشاہدے میں 300 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے علاقوں میں سب سے زیادہ دلچسپی کے گراف میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں خطابی مقابلے کے لئے شائقین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT