Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 10گنا اضافہ

ویمنس ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 10گنا اضافہ

دبئی ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کیلئے دس گنا اضافے کے ساتھ انعامی رقم کی منظوری دے دی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خواتین ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم 2 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 20 لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ خواتین میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں دو لاکھ ڈالرس انعامی رقم رکھی گئی تھی جو اس مرتبہ بڑھا کر 20 لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خواتین ورلڈ کپ رواں سال انگلینڈ میں ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT