Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس کرکٹ : انگلینڈ میں پاکستان کو پہلے ونڈے میں شکست

ویمنس کرکٹ : انگلینڈ میں پاکستان کو پہلے ونڈے میں شکست

لیسٹر ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین ونڈے میچوں کی سیریزکا پہلا ایک روزہ میچ لیسٹر میں کھیلا گیا۔ پاکستانی ویمن ٹیم 46 ویں اوور میں 165رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سدرہ امین 52 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔ انگلش کپتان ہیتھرنائٹ نے پانچ وکٹیں اڑائیں۔ انگلینڈ نے ہدف 32ویں اوورز میں 3 وکٹوں پر عبور کر لیا۔ فاتح ٹیم کی ٹامی بیومانٹ نے 70اور ہیتھرنائٹ نے آؤٹ ہوئے بغیر 50رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ونڈے ووسٹر میں کھیلا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT