Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ہاکی : انڈیا کو چین کے مقابل 1-2 سے ناکامی

ویمنس ہاکی : انڈیا کو چین کے مقابل 1-2 سے ناکامی

ہیسٹنگز (نیوزی لینڈ) ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویمنس ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا جب وہ عالمی نمبر 5 چین کے خلاف یہاں ’ہاکس بے کپ‘ کے اپنے آخری پول B میچ میں 1-2 کے فرق سے ناکام ہوگئی۔ گول سے خالی فرسٹ کوارٹر کے بعد رانی نے ہندوستان کو 19 ویں منٹ میں سبقت دلائی لیکن یو قیان نے تھرڈ کوارٹر میں چین کیلئے اسکور مساوی کرنے والا گول بنایا، اور پھر وانگ مینگ یو نے فائنل کوارٹر میں ایک اور گول کے ذریعے میچ جتوایا۔ یہ مقابلہ سست رفتار سے شروع ہوا جبکہ زیادہ تر کھیل مڈفیلڈ میں ہوتا رہا اور دونوں ٹیموں کو سرکل کو چیر کر نکلنے میں دِقت ہوتی رہی۔ چین کو پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارٹر کے ساتھ بہترین موقع نصیب ہوا تھا، جسے سویتا نے اچھی طرح بچایا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انڈین کوچ سی آر کمار نے کہا، ’’ہم نے آج ایسی ٹیم کو سخت محنت پر مجبور کیا جو ہم سے بہتر رینک کی حامل ہے۔ قطعی کوارٹر کے اہم موقعوں پر غلطیوں نے ہمیں پوائنٹس سے محروم کردیا۔ ہمارا ڈیفنس مضبوط رہا، لیکن اب ہمیں گیند کو میدان پر تیزی سے آگے تک لے جانے کے سلسلے میں محنت کرنا ہے تاکہ گول اسکور کئے جاسکیں۔ انڈیا اپنا کوارٹر فائنل میچ 7 اپریل کو جاپان سے کھیلے گا۔ ہندوستان اپنے گزشتہ دو مقابلے نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے مقابل ہارا تھا۔

TOPPOPULARRECENT