Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ہاکی : نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست

ویمنس ہاکی : نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست

پوکیکوہے ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویمنس ہاکی کے پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے اپنے کھیل کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دی۔ میزبان نیوزی لینڈ نے ابتدائی مرحلے سے ہی حملوں کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستانی لڑکیوں پر دباؤ پیدا کیا۔ کھیل کے 13 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی ملی جب جورڈن گرانٹ نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ایک گول بنائیں جس کے ساتھ ہی ان کی ٹیم کو 1-0 سے سبقت حاصل ہوگئی۔ 23 ویں منٹ میں اولیویا مری نے دوسرا گول بنایا جس کے ساتھ ہندوستان پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کو اگرچہ پہلے دو کوارٹرس میں کھیل پر مکمل غلبہ حاصل رہا لیکن ہاف ٹائم میں 10 منٹ کے بریک نے ہندوستانی لڑکیوں کو دو کے مقابلے صفر کی سبقت سے باہر نکلنے میں مدد کی جب چیف کوچ  بحورمی ماریس نے حکمت عملی کی اہم تبدیلی کی۔ انوپا بارلہ نے تیسرے کوارٹر کے 40 ویں سیکنڈ میں ایک گول بناتے ہوئے گول کے فرق کو 1-2 تک کم کیا۔ تجربہ کار وندنا کٹاریہ کی قیادت میں ہندوستانیوں لڑکیوں نے اسکور مساوی کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔ اس دوران 43 ویں منٹ یں راشیل مک کین نے تیسرا اور 55 ویں منٹ میں ڈاینا ایچی نے چوتھا گول بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کامیابی پر مہر ثبت کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT