Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمن ڈرائیورز F1 کیلئے نااہل، سربراہ اکسلسٹون کا تاثر

ویمن ڈرائیورز F1 کیلئے نااہل، سربراہ اکسلسٹون کا تاثر

لندن ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خاتون ڈرائیورز جسمانی طور پر اتنی قابل نہیں ہیں کہ فارمولا ون میں معقول تیزی کے ساتھ گاڑی چلا سکیں، اس کھیل کے سربراہ برنی اکسلسٹون نے یہاں منعقدہ ایک کانفرنس میں یہ تاثر ظاہر کیا ہے۔ 85 سالہ شخصیت نے اڈورٹائزنگ ویک یورپ میں شرکاء کو بتایا کہ ’’مجھے یقین نہیں کہ آیا کوئی عورت جسمانی اعتبار سے اتنی قابل ہوگی کہ کوئی F1 کار کو تیزی سے چلا سکے اور انھیں کوئی بھی سنجیدہ حریف نہیں سمجھے گا۔‘‘ تاہم، انھوں نے خاتون چیف اگزیکٹیوز میں اضافے کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین زیادہ مسابقتی ہوتی ہیں۔

 

راہول جوہری کرکٹ بورڈ کے سی ای او مقرر
نئی دہلی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج راہول جوہری کو چیف اگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے۔ بورڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ راہول جو ڈِسکوری نٹ ورکس ایشیا پسیفک کے اگزیکٹیو وائس پریسیڈنٹ اور جنرل منیجر برائے ساؤتھ ایشیا کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، یکم جون سے اپنے نئے رول کا جائزہ لیں گے اور بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر کے تحت کام کریں گے۔ وہ ممبئی کے دفتر سے کام کریں گے۔ راہول بورڈ کے بارے میں کافی تجربہ اور معلومات رکھتے ہیں اور اس کھیل کی مزید بہتری کیلئے آپریشنس کی پُرسکون انجام دہی، حاملین مفاد سے نمٹنا اور مفید حکمت عملی کی تیاری جیسے اُمور پر کام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT