Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ویمولا سے پہلے 8 دلت طلبہ کی یو پی اے دورحکومت میں خودکشی کا ادعا

ویمولا سے پہلے 8 دلت طلبہ کی یو پی اے دورحکومت میں خودکشی کا ادعا

نئی دہلی ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دلت بی جے پی رکن پارلیمنٹ ادئے راج نے آج کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے محقق روہت ویمولا سے پہلے بھی 8 دیگر دلت طلبہ نے یو پی اے دورحکومت میں خودکشی کی تھی لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جے این یو کے سابق طالب علم ادت راج نے لوک سبھا میں آج ادعا کیا کہ پارٹی میں بھی دلت طلبہ نے ان کے ساتھ تعصب کے برتاؤ کی شکایت کرتے ہوئے خودکشی کی تھی۔ سابق صدرنشین آل انڈیا کانفیڈریشن آف ایس سی ؍ایس ٹی آرگنائزیشنس ادت راج نے اس وقت کی کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اگر وہ اس وقت خودکشیوں کے ان واقعات پر سخت اقدامات کرتی تو آج روہت ویمولا زندہ ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ کسی قسم کے واقعات جے این یو ، ایمس اور دیگر کالجس میں بھی ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT