Thursday , July 20 2017
Home / دنیا / وینزویلا تشدد : مہلوکین کے احترام میں اپوزیشن کا جلوس

وینزویلا تشدد : مہلوکین کے احترام میں اپوزیشن کا جلوس

کراکس، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں اپوزیشن نے صدر نکولس مادرو کے خلاف احتجاج کے دوران مارے گئے لوگوں کے احترام میں کل ایک امن جلوس نکالا۔ اقتصادی بحران سے دو چار وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔ وینزویلا میں اس مہینے ہونے والے مظاہرے میں اب تک 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ اپوزیشن ان کی موت کے لئیفوج اور نیم فوجی دستوں کو ذمہ دارقرار دیاہے ۔ اپوزیشن کے اس امن جلوس میں ہزراوں لوگوں نے شرکت کی ۔

جنگ کیلئے تیار رہیں ‘ صدر چین کا فوج کو مشورہ
بیجنگ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پن نے جنگ کیلئے تیار رہنے کا فوج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ‘ اس لئے فوج کے مشترکہ لڑاکا کمانڈ سسٹم کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے ۔ پیپلز لبریشن آرمی جنوبی بحرچین کے تنازعہ کے پس منظر میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ صدر چین ژی جن پن نے جوبرسراقتدار کمونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے صدرنشین ہیں ‘ یہ مشورہ جنوبی کمانڈ پیپلز لبریشن آرمی کا معائنہ کرنے کے دوران دیا اور کہا کہ ایک طاقتور فوج بدعنوان عناصر پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT