Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / وینزویلا میںاپوزیشن قائد کو گولی مار دی گئی

وینزویلا میںاپوزیشن قائد کو گولی مار دی گئی

کراکس۔26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وینزویلا کے ایک اپوزیشن قائد کو آئندہ ہفتہ منعقد شدنی انتخابات کی مہم چلانے کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ دریں اثناء ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے قائد کارلوس پوسپیری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ وینزویلا کے مستقر الٹاگارشیا ڈی اورٹیکو میں پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریالی کے اختتام کے بعد عوام منتشر ہونا شروع ہوگئے تھے کہ اسی وقت اس نے فائرنگ کی آواز سنی جس میں اپوزیشن قائد لوئی منیول ڈائر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ پارٹی کے ایک دیگر اعلیٰ سطحی عہدیدار ہنری راموس الوپ نے بتایا کہ ڈائر کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ یاد رہے کہ یہاں 6 ڈسمبر کو انتخابات منعقد شدنی ہیں ۔عام طور پروینزویلا میں انتخابی تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT