Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / وینزویلا :9 حکومت مخالف ہلاک

وینزویلا :9 حکومت مخالف ہلاک

کراکس۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مادرو کے خلاف احتجاج کے دوران کل مزید ایک شخص کی موت کے بعد اس احتجاج میں مرنے والوں کی تعداد9 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پیٹاری کی جھگی جھونپڑی والے علاقے میں سیکورٹی دستوں کی گولیوں میں میلوئن گیتان کی موت ہو گئی۔ مقامی میئر کارلوس اوکارج نے کہا، ’’ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کیلئے ذمہ دار شخص کی تلاش کی جائے اور اسے سزا دی جائے‘‘۔ اپوزیشن کے حامیوں نے کل کراکس اور دیگر شہروں میں بہت سے مارچ نکالے اور ملک میں جمہوریت کو برباد کرنے اور تیل پر مبنی معیشت کو افراتفری میں ڈال دینے کے لئے مسٹر مادرو کی مذمت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT