Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / وینکٹ ریڈی اپنے ریمارکس واپس لیں : ڈی سراون کمار کا مطالبہ

وینکٹ ریڈی اپنے ریمارکس واپس لیں : ڈی سراون کمار کا مطالبہ

حیدرآباد 5 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ترجمان ڈی سراون کمار نے رکن اسمبلی نلگنڈہ کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی پر سخت تنقید کی ہے جنہوں نے صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے خلاف ریمارکس کئے ہیں۔ سراون کمار نے کہا کہ وینکٹ ریڈی در اصل پارٹی صدر سونیا گاندھی کے فیصلے کے خلاف ہتک آمیز انداز میں ریمارکس کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراون کمار نے مطالبہ کیا کہ وینکٹ ریڈی ‘ اتم کمار ریڈی کے خلاف کئے گئے اپنے ریمارکس سے دستبرداری اختیار کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وینکٹ ریڈی اگر ریمارکس سے دستبرداری اختیار نہیں کرینگے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT