Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وینکیا نائیڈو نے لندن میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں حصہ لیا

وینکیا نائیڈو نے لندن میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں حصہ لیا

حیدرآباد 5 جون ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات و پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج تلنگانہ جاگرتی اور تلگو برادری کی جانب سے ایستھم ٹاؤن ہال لندن میں منعقدہ یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں حصہ لیا ۔ مقامی رکن پاریمنٹ اینڈریو اسٹیفنسن اور لمبیتھ مئیر صالحہ جعفر بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ صالحہ جعفر کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے گذشتہ دو سال میں این ڈی اے حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیمات کا تذکرہ کیا اور تلنگانہ کے عوام کو تیقن دیا کہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو ترقی دلانے کے اقدامات کرنے کی پابند ہے ۔

TOPPOPULARRECENT