Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / وینکیا نائیڈو پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی برہمی

وینکیا نائیڈو پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی برہمی

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر وزیر ایم وینکیا نائیڈو کو آج اپوزیشن کی شدید برہمی کا سامنا ہوا جب وہ کامیاب فصل کے وقت گیہوں کی محصول سے عاری درآمد کی اجازت دینے پر حکومت کے خلاف اُن کی تنقید کو مسترد کرنے کے لئے اپنی نشست سے کھڑے ہوئے۔ وقفہ صفر کے دوران تلخ الفاظ کا تبادلہ ہوا جبکہ وزیر شہری ترقیات نے اپوزیشن کی حکومت پر تنقید کو غیر منصفانہ قرار دینے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کسانوں کو اُن کی فصل کی دیڑھ گنا لاگت کے مساوی اقل ترین قیمت ادا کرنے کے وعدہ کی حکومت کی جانب سے عدم تکمیل پر برہمی ظاہر کررہی تھی۔ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے استفسار کیاکہ وزیر موصوف وقفہ صفر میں کیونکر غیر ضروری مداخلت کررہے ہیں جو قواعد کے مطابق ارکان کا وقت ہوتا ہے کہ مفاد عامہ سے متعلق مسائل اُٹھائیں۔

TOPPOPULARRECENT