Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وینکیا نائیڈو کو چندرا بابو نائیڈو اور جگن موہن ریڈی کی مبارکباد

وینکیا نائیڈو کو چندرا بابو نائیڈو اور جگن موہن ریڈی کی مبارکباد

امراوتی 5 اگسٹ ( پی ٹی آئی )چیف منسٹر آندھرا پردیش و قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی اور کئی دوسرے قائدین نے آج وینکیا نائیڈو کو نائب صدر جمہوریہ ہند منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے ٹوئیٹ میں وینکیا نائیڈو کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ وہ اس کامیابی کے مستحق تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وینکیا نائیڈو کو اس نئے سفر پر وہ مبارکباد دیتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنی فہم و فراست سے ملک کی قیادت کرینگے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے نائیڈو کو تلگو شناخت قرار دیا اور کہا
کہ یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ ایک تلگو شخص راجیہ سبھا کا آئندہ صدر نشین ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس نائب صدر جمہوریہ کی مکمل تائید کرتی ہے اور یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT