Monday , September 25 2017
Home / دنیا / وینیزوئیلا میں تشدد سے متاثرہ صوبے میں دو ہزار فوجی تعینات

وینیزوئیلا میں تشدد سے متاثرہ صوبے میں دو ہزار فوجی تعینات

سان کرسٹوبل (وینزویلا)، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وینیزوئیلا نے کہا ہے کہ تشدد سے متاثرہ سرحدی صوبے تاچرا میں دو ہزار فوجی بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ صوبہ حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے کئی دنوں سے بدامنی کا شکارہے ۔اس صوبے میں گزشتہ رات لوٹ مار کی واردات میں 15 سالہ ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔کولمبیائی سرحد پر واقع تاچرا صوبے کے دارالحکومت سان کرسٹوبل میں زیادہ تر دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے ۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کچھ پسماندہ علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات جاری ہیں۔شہر کی سڑکوں پر ٹوٹے ٹائر اور کوڑاکرکٹ پڑا ہوا ہے جس سے عام لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔مظاہرین یکم اپریل سے مسلسل روزانہ احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین صدر نکولس مدورو کے اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے ناراض ہیں۔یاد رہیکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وینیزوئیلا میں جاری تشدد میں 43 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT