Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / ویٹر ن اداکار اوم پوری قلب پر شدید حملے کی وجہہ سے فوت

ویٹر ن اداکار اوم پوری قلب پر شدید حملے کی وجہہ سے فوت

نئی دہلی( انڈیا):فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان اورلب ولہجہ کے حامل اداکار66سال کی عمر میں قطب پر حملے کی وجہہ سے آج فوت ہوگئے۔

قلب پر شدید حملے کی وجہہ سے موت کی اطلاع دیتے ہوئے فلم میکر اشکوک پنڈت نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس غم ناک خبر کو پوسٹ کیا’’آج صبح اوم پوری کے قلب پر شدید حملے کے بعد موت کی اطلاع نے مجھے صدمہ اور غمزدہ کردیا ہے‘‘۔

فلم میکر شوجیت سیسکار نے اس پر اپنا غم ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ اوم پوری ایک عظیم آرٹسٹ تھے جس پر ہمیں فخر ہے‘‘۔اکٹوبر18‘1950کو پنجاب کے گھرانے میں اوم پوری کا جنم ہوا‘ جنھوں کمرشیل‘ پاکستانی‘ ہالی ووڈ‘ آزاد اور آرٹ فلموں میں پیش پیش رہے۔

ایک سوسے زائدفلموں میں کام کرنے والے اس اداکاکوپدما شری اور دونیشنل فلم ایوارڈس کا بھی اعزاز حاصل ہے ا ن کی اداکاری چاردہوں پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT