Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ویٹنگ لسٹ کے 259 درخواست گذاروں کا انتخاب

ویٹنگ لسٹ کے 259 درخواست گذاروں کا انتخاب

حج مصارف 19 جون تک مکمل طور پر جمع کرانے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون (سیاست نیوز) حج 2017 ء کیلئے سنٹرل حج کمیٹی نے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 259 درخواست گزاروں کا انتخاب عمل میں لایاہے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ یہ نشستیں بعض عازمین حج کے سفر حج کو منسوخ کرنے اور بعض ریاستوں میں مقررہ کوٹہ سے قبل درخواستیں وصول ہونے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔ تلنگانہ کی ویٹنگ لسٹ سے پہلے مرحلہ میں 259 عازمین حج کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں جملہ 229 عازمین نے سفر حج منسوخ کرلیا ہے اور 30 نشستیں دوسری ریاستوں سے حاصل ہوئی ہیں جہاں کم درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں تلنگانہ کیلئے مزید ویٹنگ لسٹ کی منظوری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ کے عازمین 19 جون تک اپنے حج مصارف مکمل طور پر جمع کرادیں۔ گرین زمرہ کے منتخب عازمین 2 لاکھ 35 ہزار 150 روپئے اور عزیزیہ زمرہ کے عازمین 2 لاکھ 1800 روپئے جمع کرائیں۔ عازمین حج نے درخواست فارم میں جو زمرہ تحریر کیا تھا ، اسی کے مطابق رقم جمع کرنی ہوگی۔ اس ٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی کے اکاؤنٹ نمبر یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے کسی برانچ میں حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کرائی جاسکتی ہے ۔ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہشمند عازمین کو 8000 روپئے زائد ادا کرنے ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے عازمین حج سے خواہش کی کہ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین اپنا اوریجنل پاسپورٹ اور ایک کلر فوٹو 19 جون سے قبل دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی میں جمع کروائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT