Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویٹوری پر ایک سال کی پابندی

ویٹوری پر ایک سال کی پابندی

اندرون ایک سال دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن پر کارروائی
ہرارے۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر برائن ویٹوری کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے ایک سال کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ سے معطل کردیا ہے۔برائن ویٹوری کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سہ رخی ونڈے سیریز کے دوران بلاوایو میں 27 نومبر کو سری لنکا کیخلاف میچ میں مشکوک رپورٹ کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میچ انتظامیہ کی رپورٹ کے بعد ویٹوری کو قواعد کے مطابق آزادانہ تحقیقات کی غرض سے پریٹوریا بھیج دیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ ویٹوری کی بعض گیندیں 15 ڈگری کے زاویے سے تجاوز کررہی ہیں۔واضح رہے کہ برائن ویٹوری کوجنوری 2016 میں بھی بولنگ سے معطل کیا گیا تھا تاہم ایکشن کی درستی کے بعد جون 2016 میں دوبارہ بولنگ کی اجازت دی گئی تھی۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دوسال کے اندر جب کسی بولر کا ایکشن دوسری مرتبہ مشکوک قرار دیاجائے تو وہ خود بخود ایک سال کے لئے معطل ہوجاتا ہے۔ویٹوری اپنی معطلی کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں تاہم دوسری طرف ایک سال کی پابندی کے بعد انھیں اپنے بولنگ ایکشن کے معائنہ کے لئے آئی سی سی سے رجوع کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سعیداجمل، محمد حفیظ اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن جیسے مشہور بولربھی مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں رہے ہیں۔سعید اجمل بولنگ ایکشن کی درستی کے بعد پہلے کی طرح موثر ثابت نہیں ہوئے جبکہ سنیل نارائن واپسی کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT