Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویٹوری کو ایم سی سی کی اعزازی رکنیت

ویٹوری کو ایم سی سی کی اعزازی رکنیت

لندن۔16مارچ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایم سی سی نے نیوزی لینڈ کے سابق اسپنر و کپتان ڈینیل ویٹوری کو اعزازی تاحیات رکنیت دے دی ہے جو چوبیسویں کیوی کھلاڑی ہیں جن کو اس اعزاز کا مالک سمجھا گیا ہے۔ ویٹوری نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور 362 ٹسٹ وکٹوں کے لحاظ سے دوسرے بہترین بولر ہیں۔ ان سے قبل سر رچرڈ ہیڈلی،ایان اسمتھ اور اسٹیفن فلیمنگ بھی ایم سی سی کی تاحیات رکنیت کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ایم سی سی کے ہیڈ آف کرکٹ جان اسٹیفنسن نے کہا ہے کہ ویٹوری کلب کی تاحیات رکنیت کے مالک کرکٹرز کی طویل اور متاثر کن فہرست میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔یاد رہے ویٹوری کو نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بولروں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ برصغیر کے برعکس بیرونی ٹیموں میں اسپنرس کے لئے حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود ویٹوری نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT