Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کا مایوس کا مظاہرہ

ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کا مایوس کا مظاہرہ

ریوڈی جنیرو ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹر مائیکھوم میرا بائی چانو نے ریو اولمپکس میں انتہائی مایوس کا مظاہرہ کیا اور کلین اینڈ جرک زمرہ میں تین کوششوں کے باوجود ایک مرتبہ بھی ویٹ لفٹنگ کرنے میں ناکام رہیں ۔ میرا بائی اپنی پہلی کوشش میں 104 کیلو گرام لفٹنگ میں ناکام ہوگیئں ۔ بعد ازاں 106 کیلو گرام ویٹ لفٹنگ کی دو کوششیں کی جس میں بھی انہیں ناکامی ملی ۔حالانکہ یہ بھی ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ ان کی بہترین ویٹ لفٹنگ 107 کیلو گرام ہے ۔ ان مقابلوں میں تھائی لینڈ کی سوپیٹا کو 200 کیلو گرام ویٹ لفٹنگ کے ساتھ گولڈ اور انڈونیشیاء کی اگوستیانی سری واہیونی کو سلور اور جاپان کی میاکے ہیروی کو برونز میڈلس حاصل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT