Monday , April 24 2017
Home / Top Stories / ویڈیوبرج خلیفہ کے قریب 60منزلہ عمارت مہیب آتشزدگی کا شکار

ویڈیوبرج خلیفہ کے قریب 60منزلہ عمارت مہیب آتشزدگی کا شکار

دوبئی:دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کے قریب میں واقع ایک 60منزلہ عمارت مہیب آتشزدگی کا نشانہ بنی۔

اپریل 2کی ابتدائی ساعتوں میں ایمار ڈیولپر کی ملکیت دی ایڈریس فاونٹین ویو ٹاؤرس واقع ڈاؤن ٹاون میںآگ لگی۔برج خلیفہ جانے والی سڑک کے قریب والی عمارت سے سیاہ دھواں اٹھاتا ہوا دیکھ کر مذکورہ سڑک پر آمد درفت کو روکدیا گیااو ر اس مسروف ترین سڑک کی ٹریفک بھی تبدیل کردی گئی او رآگ پر قابو پانے کے لئے فائرانجن روانہ کئے گئے

۔دوبئی میڈیا دفتر کے مطابق برج خلیفہ کے قریب میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اب تک اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوبئی میڈیا دفتر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’ فاونٹین ویوو ٹاؤر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے‘‘۔دبئی راحت کاری پولیس ٹیم کے ساتھ ملکر دبئی سیول ڈیفنس کے ٹیم نے عمارت میں پھنسے ہوئے تین ورکرس کو محفوظ طریقہ سے باہر نکال لیا ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT