Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / ویڈیو:بہار میں رام نومی کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد تشدد

ویڈیو:بہار میں رام نومی کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد تشدد

ناواڈا: عہدیداروں کے مطابق علاقے میں نامعلوم اشرار نے آج رام نومی کے لئے لگائے گئے پوسٹرس او رجھنڈیا ں اکھاڑ دی جس کے وجہہ سے یہاں میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا۔

سب ڈویثرنل افیسر( ایس ڈی او) راجیش کمار نے کہاکہ جیسے ہی پوسٹرس اور جھنڈیاں پھاڑنے کی اطلاع عام ہوئی ‘ مقام واقعہ پر عوام کا ہجوم جمع ہوا دوسرے طبقے کے افراد پر پتھراؤ شروع کردیا۔ایس ڈی او نے کہاکہ پتھر بازی کی وجہہ سے نیشنل ہائی وے 31پر بڑی تعداد میں گاڑیا ں تھم گئی۔

انہوں نے کہاکہ حالات پر قابو پانے کے لئے ضلع مجسٹریٹ منوج کمار اور سپریڈنٹ آف پولس وکاس ورما پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ہجوم کومنتشر کیا۔پولیس کے سینئر عہدیداروں نے بھی نیشنل ہائی وے 31کا دورہ کیااور نظم وضبط کی برقراری کے حالت بنائے ۔

انہوں نے کہاکہ حالت اب پوری طرح قابو میں ہیں۔

Posted by Avi Singh on Monday, 3 April 2017

یونین منسٹر گری راج چوہان نے نے مقام واقعہ کادورہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پر شدیدتنقید کی اور کہاکہ پرامن طور پررام نومی کا جلوس منعقد کرانے میں انتظامیہ پوری طرح ناکام ہوگیاہے۔

سنگھ ناواڈا رجوناواڈا سے رکن پارلیمنٹ ہیں دونوں کمیونٹیوں پر زو ردیا کہ وہ امن واتحاد کے ساتھ رہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT