Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / ویڈیو:رشوت لیتے ہوئے حیدرآباد ٹریفک کا پولیس جوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ویڈیو:رشوت لیتے ہوئے حیدرآباد ٹریفک کا پولیس جوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

حیدرآباد۔ ٹریفک پولیس جوان کا حیدرآباد رشوت لیتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔

حیدرآباد کے ایک نوجوان نے مذکورہ ویڈیوکو فیس بک پرپوسٹ کیاجو حمایت نگر میں پچھلے ہفتے شوٹ کیاگیا تھا۔

مارچ17کو ٹریفک پولیس کے فیس بک پر پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو میں مذکورہ پولیس جوان ٹوویلر کے مالک سے بات کرتا اور پھر رہرو سے پیسے لیکر اپنے جیب میں رکھتا بھی دیکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹریفک پولیس محکمہ حرکت میں آگیااور ملزم ایم ستیہ وشنو کو نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والا ایک ہوم گارڈ ہے کو برطرف کردیا۔

اسکے علاوہ ٹریفک پولیس نے بھروسہ دلایا کہ قانون کے تحت اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

سینئر پولیس افسران کے مطابق مذکورہ ہوم گارڈنے ہوم گارڈ ہیڈ کوارٹرس میں خود کو پیش کیاجہاں پر اسے ابتدائی اقدام کے طور پر برطرف کردیاگیاہے

TOPPOPULARRECENT