Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ویڈیو:سکھ بردران وطن اپنی جان پر کھیل کر مسجد میں رکھی مقدس کتابوں کو بچایا وہیں مسلمانو نے سکھ کی جان بچائی

ویڈیو:سکھ بردران وطن اپنی جان پر کھیل کر مسجد میں رکھی مقدس کتابوں کو بچایا وہیں مسلمانو نے سکھ کی جان بچائی

سری نگر:خطرناک سیلاب کے دوران سکھ برداروں اور مسلم بھائیوں کا ایک دوسرے کے لئے جذبہ ایثار وقربانی کی دل کو چھولینے والا ویڈیو اور تصوئیروں نے کشمیریت کے جذبے کو ایک بار پھر نئے جہد دی ہے۔دونوں قوموں ے لوگوں ایک دوسرے کی جان اورمقدس چیزوں کی حفاظت کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال پیش کی۔

ایک نے مسجد میں رکھی مقدس کتابوں کو سیلاب کے پانی کی زد میں آنے سے بچایا تودوسرے نے منگل کے روز دوپہر کے دوران کشمیر کے تیال گاؤں میں ایک معمر سکھ کی زندگی بچائی۔ویڈیو فوٹیج جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے میں ایک شخص سر پر پگڑی باندھے مسلمانوں پڑوسیوں کے سہارے سیلا ب سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ دوسرہ فوٹیج میں مسجد سے مقدس کتابوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے سکھ نوجوان دیکھے جاسکتے ہیں۔

سینئر کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے مذکورہ فوٹیج شیئر کئے جس میں کشمیر سوشیل میڈیا کے اردگرد گھوم رہا ہے۔

مسلم نوجوانوں کی جانب سے معمر سکھ جانک سنگھ کو سیلاب سے متاثرہ علاقے سے محفوظ انداز میں باہر نکالنے والی تصوئیریں بھی سوشیل میڈیا پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شاندار مثالیں پیش کررہی ہیں۔

دونوں واقعات ٹیال علاقے میں پیش آئے جو جموں او رکشمیر میں دہشت گردوں سے متاثر علاقہ مانا جاتا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT