Thursday , June 22 2017
Home / Top Stories / ویڈیو: امریکی خاتون اول مالینا ٹرمپ نے پھر ایک مرتبے اپنے شوہر کو نذر انداز

ویڈیو: امریکی خاتون اول مالینا ٹرمپ نے پھر ایک مرتبے اپنے شوہر کو نذر انداز

ویٹکان سٹی: اسرائیل میں ملینا اور ڈونالڈ ٹرمپ کے ہاتھ کو جھٹکا دینے کا ڈرامہ سوشیل میڈیا پروائیرل ہوہی رہا ہے ‘ مگر امریکی خاتون اول نے پھر ایک مرتبہ وہی کیا۔جب امریکی صدر اور ان کی اہلیہ روم پہنچے ‘ سابق کی طرح اس بار بھی خاتون اول نے ہاتھ پکڑنے کے عمل کو نذر انداز کیا۔

عوام کے استقبال کا جواب دینے کے بعد جب ٹرمپ ملینا کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کررہے تھے تو انہوں نے اس کو اندیکھا کرتے ہوئے اپنے الجھے ہوئے بالوں کو سنورانے میں لگ گئی۔صدر نے ملینا کے پیچھے ہاتھ پھیراتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر اس پر کافی مذاق چل رہا ہے۔

مذکورہ واقعہ ایس لگ رہاتھا کہ کچھ دن قبل اسرائیل میں جو ہوا تھا اس کو دوہرایا جارہا ہے۔ جب اسرائیل کے بین گورین ائیر پورٹ پر سرخ قالین پر ٹرمپ اور ملینا کا استقبال کیاجارہاتھا اور اس ساتھ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ بھی موجود تھے اس وقت صدر امریکہ نے اپنے بیوی کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی مگر ملینا کو کمیروں سے بھری محفل میں جھٹکا کے ساتھ نکاردیاتھا۔

درایں اثناء وائٹ ہاوز کے سابق فوٹوگرافر پیٹی سوازا نے انسٹاگرام پر ایک تصوئیر پوسٹ کی جو سابق امریکی صدر بارک اوباما اورسابق خاتون اول مشل اوباما کی سال2015میں لی گئی تصوئیر تھی اور یاددلایا کہ کس طرح سابق صدراتی جوڑہ ہاتھوں میں ہاتھ تھامے رہا کرتاتھا

Holding hands.

A post shared by Pete Souza (@petesouza) on

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT