Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / ویڈیو: سبرامنیم سوامی کی نئی منطق‘ پاکستان سے لاپتہ علماء پر ملک کے خلاف کام کرنے کا لگایاالزام

ویڈیو: سبرامنیم سوامی کی نئی منطق‘ پاکستان سے لاپتہ علماء پر ملک کے خلاف کام کرنے کا لگایاالزام

نئی دہلی( انڈیا):ایک نئے تنازی کوہوادیتے ہوئے ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈرسبرامنیم سوامی نے پیر کے روز کہاکہ دو ہندوستانی علماء جو پاکستان میں لاپتہ ہوگئے تھے وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں۔

سوامی نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ وہ خود کو بچانے او راپنے لئے ہمدردی حاصل کرنے کے لئے یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان پرریسرچ اینڈ انالائسیس وینگ( آر اے ڈبیلو)کے ایجنٹ ہونے کا شبہ ظاہر کیاگیا ہے۔

ہمیں ان کا بھروسہ نہیں ہے ۔ ہمارے پاس آزادنہ انفارمیشن ہے کہ وہ لوگ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں۔ایک روز قبل پاکستان کی سازش پر سے پردہ فاش کرتے ہوئے ایک مقامی نیوز پیپر نے لکھاتھا کہ دو ہندوستانی علماء کو آر اے ڈبلیو کا ایجنڈ قراردیکر گرفتار کیاگیا ہے۔

ناظم نظامی ان میں سے ایک عالم دین نے رپورٹس سے کہاکہ پاکستان میں نیوز پیپر’’ امت‘‘نے ایک جھوٹی خبرشائع کی تھی جس میں انہیں آر اے ڈبلیو کا ایجنڈ قراردینے کی کوشش کی گئی ‘‘۔

مذکورہ علماء نے حکومت ہند‘ وزیراعظم نریند رمودی ‘وزرات خارجہ کی وزیر سشما سوراج ‘ یونین ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ کے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔دونوں علماء کے سید آصف علی نظامی اور ان کے دوست ناظم نظامی کو آج ہندوستان حفاظت کے ساتھ واپسی ہوئی ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT