Saturday , July 22 2017
Home / Top Stories / ویڈیو: سونو نگم کے مخالف اذان تبصرے پر بھڑکے میکا سنگھ

ویڈیو: سونو نگم کے مخالف اذان تبصرے پر بھڑکے میکا سنگھ

ممبئی:سنگر میکا سنگھ نے سونو نگم کے مخالف اذان سلسلہ وار ٹوئٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ اگر انہیں لاؤڈ اسپیکرس سے پریشانی ہورہی ہے تو بہتر ہے کہ وہ اپنا گھر تبدیل کرلیں۔

نگم کے اذان کو غنڈہ گردی اور جبری مذہبیت قراردینے پر برہم ہوکر میکا نے ٹوئٹر کے ذریعہ انہیں جواب دیا اور کہاکہ ’’ بڑے بھائی بحیثیت سنگر میںآپ کا بہت احترام کرتاہوں‘ لاؤڈ اسپیکرس تبدیل کرنے کے بجائے بہتر ہوگا آپ کسی اور مقام پر منتقل ہوجائیں‘‘۔

اس دوران انہو ں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ کئی بار ہم جاگرن کے موقع پر گاتے ہیں جس کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کا استعمال کیاجاتا ہے۔

مگر کچھ دیر بعد جاگرن سے متعلق ٹوئٹ انہوں نے منسوخ کردیا۔

پھر انہو ں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ دوستو گردوارہ‘ مندر‘ مساجد اور گرجا گھر صرف لاؤڈ اسپیکرس کے لئے نہیں ہیں۔

وہ لوگ خیرات‘ لنگر اور بہت سارے اعزاز کے کام انجام دیتے ہیں۔یہا ں تک کہ انہوں نے اپنے فالورس سے ٹوئٹر کے ذریعہ اس موضوع پر راست بات بھی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT