Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / ویڈیو : ہوائی جہاز کے انجن میں لگی آگ‘ مسافرین مصرو ف دعاء

ویڈیو : ہوائی جہاز کے انجن میں لگی آگ‘ مسافرین مصرو ف دعاء

لاگوس:انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہہ سے لگی آگ کے سبب ہوائی جہاز کے اندر دھواں بھر گیا۔ڈیلی میل میں شائع خبر کے مطابق جیسے ہی ہوائی جہاز نے نائجریا سے اڑان بھری انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہہ سے آگ لگ گئی۔

اور مسافرین نے خوف کے عالم میں اپنی زندگی کی بقاء کے لئے دعائیں کرنا شروع کردیا۔ویڈیو میں مسافرین مایوس اور ہوائی جہاز کیبن دھویں سے بھرا صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ انتظامیہ ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے20منٹ کا وقت لگا اور تب تک یہ سلسلہ جاری رہا

۔اور انتظامیہ نے 20منٹ بعد کامیابی کیساتھ ہوائی جہاز کی ابوجا میں لینڈنگ کروائی۔واقعہ بیان کرتے ہوئے ایک مسافر اسحاق اکینتولہ نے کہاکہ’’ ہم نے ہوائی جہاز کے باہر آگ کے شعلے دیکھے جو ہوسکتا تھا کہ انجن سے نکل رہے تھے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پورے جہاز میں افرتفری مچ گئی۔

مسافرین خوف زدہ اوران میں کچھ بیہوش بھی ہوگئے تھے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اے ائی ار او کنٹراکٹرس نے کہاکہ ائیر کرافٹ کیبن پر دباؤ کی وجہہ سے ایسا ہوا ہے ۔ جس کے پیش نظر آکسیجن ماسک بھی ہم نے چھوڑے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT