Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ویڈیو : یوپی کی بہادر خاتون پولیس اہلکارنے بی جے پی کارکنوں کی ’ بدمعاشی‘ کے خلاف کھڑی ہوگئی

ویڈیو : یوپی کی بہادر خاتون پولیس اہلکارنے بی جے پی کارکنوں کی ’ بدمعاشی‘ کے خلاف کھڑی ہوگئی

یوپی:اس ویڈیو میں جو وائیر ل ہوا ہے ایک بہادر پولیس اہلکار ان بی جے پی کارکنوں کا سامنے کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں جو خاتون پولیس اہلکار کے خلاف بدمعاشی کی کوشش کررہے ہیں۔

ہوفنگٹن پوسٹ میں شائع خبر کے مطابق‘ بی جے پی ورکر اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سیانہ میں نعرے لگانا شروع کردیا جب پولیس نے بی جے پی ضلع سطحی کارکن پرمود لودھی کے خلاف دستاویزات کی عدم جانکاری پر چالان کردیا تھا۔

تاہم شریشتھا ٹھاکر سرکل افیسر( سی او) نے بی جے پی ورکرس کی ’’ بدمعاشی‘‘کو نذر انداز کیا او رکہاکہ چیف منسٹرسے تحریر میں لاکر دیں کہ ہم گاڑیو ں کی تلاشی نہ کریں۔اس ویڈیو میں بی جے پی کارکن خاتون پولیس افیسر سے بحث کرتے ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

شریشتھا ٹھاکر چلان میں بدامنی پھیلانے کے مزید دفعات عائد کرنے کی بات بھی کررہی ہیں۔جب انہوں نے مزید بحث کی اور پولیس پر بیجا الزامات لگائے تو‘ٹھاکر نے کہاکہ’’ تمہارے جیسے لوگ ہیں جو ہندوؤں او رمسلمانو ں کے درمیان میں رغنہ پیدا کررہے ہیں‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT