Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ویکر سیکشن راجندر نگر میں سوچھ بھارت پروگرام

ویکر سیکشن راجندر نگر میں سوچھ بھارت پروگرام

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) راجندر نگر میں ویکر سیکشن کالونی پلر نمبر 258 پر سوچھ بھارت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں راجندر نگر کارپوریٹر کے سری لتا نے روڈ کی صفائی کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سوچھ بھارت پروگرام پورے ملک میں انجام دیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت صفائی پر خاص خیال رکھتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ ریاست میں بھی اس پروگرام کو بخوبی انجام دیا جارہا ہے۔ سری لتا نے بتایا کہ ریاستی حکومت ریاست کی ترقی اور خاص کر ہر طبقہ کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ ڈبل بیڈ روم مکانات، شادی مبارک، مشن کاکتیہ، مشن بھاگیرتا و دیگر پروگرامس کے ذریعہ ہر طبقہ کو ترقی دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر سید مزمل احمد اپرپلی ایریا کمیٹی صدر، محمد شوکت، محمد فیروز، سید تفضل احمد، محمد خواجہ، محمد خلیل، سید احمد، محمد نور علی، دیانند، سوریہ پرکاش، سبا راؤ، مہاتما کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT