Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / وی آئی پی دباؤ ، پرواز میں تاخیر ؟

وی آئی پی دباؤ ، پرواز میں تاخیر ؟

نئی دہلی، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی سے بھوبنیشور کیلئے ائر انڈیا کی پرواز کو کچھ اہم شخصیتوں کے دباؤ کی وجہ سے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہونا پڑا ۔ بتایا گیا کہ اہم شخصیتوں نے اس پرواز کو پہلے بھوپال لیجانے پر مجبور کیا۔ تاہم ائر لائین نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ ائر انڈیا کی یہ پرواز کل شب 7.30 بجے نئی دہلی سے بھوبنیشور کیلئے مقرر تھی تاہم اسے نصف شب کے بعد 12.30 بجے روانہ کیا گیا ۔ بی جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ تاتھا گٹ ستپاتھی نے الزام عائد کیا کہ ہماری پرواز کو ائر انڈیا نے روکا تھا ۔ وہ بھی اسی طیارہ میں سفر کر رہے تھے ۔ انہوں نے اس کے خلاف ائرپورٹ کے باہر احتجاج منظم کیا ۔ اور الزام عائد کیا کہ کچھ اہم شخصیتوں کے دباؤ کی وجہ سے پرواز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT