Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وی ایم وائی ایف کا طلبہ کے لیے مقابلوں کا پروگرام ’ بھارتیم ‘

وی ایم وائی ایف کا طلبہ کے لیے مقابلوں کا پروگرام ’ بھارتیم ‘

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : وی جگدیشور راؤ سکریٹری ، وی ایم وائی ایف کے بموجب ’ وندے ماترم یوتھ فرنٹ ‘ 16 اگست کو ’ بھارتیم ‘ محب وطن نوجوانوں کا فیسٹیول منعقد کررہا ہے اور اس موقع پر چھٹی جماعت تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے مختلف مقابلے رکھے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر کے لکشمن ایم ایل اے پروگرام کے مہمان خصوصی بننے کے لیے راضی ہیں ۔ اسی دن انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ مضمون نویسی کے مقابلہ کا عنوان ’ برطانیہ کی جانب سے ہندوستان کو پہنچایا گیا نقصان ‘ الوکیوشن کا عنوان ’ عالم میں ہندوستان کی حصہ داری ‘ اسی طرح پینٹنگ مقابلہ کا عنوان ’ مارویلس انڈیا ‘ ہے جب کہ سنگیت کے موضوع ’ حب الوطنی / خلوص ‘ اور گروپ ڈانس کا موضوع بھی یہی رکھا گیا ہے ۔ 16 اگست ( اتوار ) کو صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر بدروکا کالج ، کاچی گوڑہ پر یہ پروگرام رہے گا ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اگست ہے ۔ رجسٹریشن فون 8977936702 ۔ 8688667209 پر کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT