Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / وی ایچ پی کے کیندریہ مارگ درشک منڈل کی میٹنگ

وی ایچ پی کے کیندریہ مارگ درشک منڈل کی میٹنگ

اجودھیا، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیامیں متنازعہ بابری مسجد اراضی پر عالیشان مندر کی تعمیر کیلئے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کیندریہ مارگ درشک منڈل کی میٹنگ 31 مئی سے ہری دوار میں ہوگی۔وی ایچ پی کے صوبائی میڈیا انچارج شرد شرما نے آج یہاں ‘یو این آئی’ کو بتایا کہ کونسل کے کیندریہ مارگ درشک منڈل کی میٹنگ 31 مئی سے دو جون تک ہری دوار میں ہوگی۔ میٹنگ میں متنازعہ بابری مسجد اراضی پر عالیشان مندر کی تعمیر کیلئے اہم فیصلہ سنت۔ مذہبی رہنماؤں کے ذریعہ کئے جانے کا امکان ہے ۔ میٹنگ میں سپریم کورٹ میں چل رہے مقدمے کے بارے میں بھی غوروخوض کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ مندر کی تعمیر کیلئے کتنا سامان تیار ہوا ہے اور کیا باقی ہے اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مراد آباد میں یوگی کی مخالفت
مراد آباد، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معذور افراد کو مصنوعی عضو کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرنے یہاں آئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو آج لوگوں کی جانب سے معمولی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ کنور سرویش ٹھاکر کے گاؤں رتوپورا میں سکھ دیئی اسمارک مہاودیالیہ میں مصنوعی عضو تقسیم کرنے کے بعد مسٹر یوگی نیشنل ہائی وے دہلی روڈ پر واقع سرکٹ ہاؤس میں قانون و انتظام کا جائزہ لینے گئے تھے ۔ اس دوران مین گیٹ پر ہجوم نے وزیر اعلی واپس جاؤ، یوگی ہائے ہائے ، ضلع انتظامیہ ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے سڑک و ٹریفک ٹھپ کردیا۔ بہوجن سماج کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کے کنوینر چندن سنگھ کا کہنا ہے کہ ریاست میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے ، تب سے دلتوں پر مظالم بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT