Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / وی وی ائی پی کلچر دوبارہ نمایاں ‘ جب شیوسینا ایم پی نے ائیر انڈیا اسٹاف کو چپل سے مارا

وی وی ائی پی کلچر دوبارہ نمایاں ‘ جب شیوسینا ایم پی نے ائیر انڈیا اسٹاف کو چپل سے مارا

ممبئی: ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وی وی ائی پی کلچر کا دھیرے سے احیاء عمل میں آرہا ہے کیونکہ بزنس کلاس میں بیٹھنے کے مسلئے پر شوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکوڈ نے ائیر انڈیا کے ایک ملازم کو چپل سے مارا

۔گائیکوڈسے ان کے اقدام کے متعلق پوچھنے پر انہو ں نے کہاکہ ’’ ہاں میں نے مارا ‘ اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ‘‘۔

گائیکوڈ پونے سے دہلی کے سفر پر تھے اسی دوران سیٹ کے انتظام کو لیکر بحث ہوئی۔

رکن پارلیمنٹ کادعویٰ تھا کہ ان کا ٹکٹ بزنس کلاس ہے مگر انہیں اکنامی کلاس میں سیٹ فراہم کی گئی تھی۔

ترجمان ائیر انڈیا نے بھی اس پر کہاکہ ’’ شیوسینا رکن پارلیمنٹ رویندر گائیکوڈ نے سیٹ کے مسلئے پر ائیر انڈیاکے ایک ملازم چپل سے مارا ہے ۔تمام واقعہ کی تحقیقات کے لئے ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT