Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / وی کے سنگھ پر اپوزیشن کی شدید تنقید کانگریس کا واک آؤٹ

وی کے سنگھ پر اپوزیشن کی شدید تنقید کانگریس کا واک آؤٹ

نئی دہلی۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر وی کے سنگھ کو آج لوک سبھا میں اپوزیشن کی شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا اور اُن سے متنازعہ ریمارک پر معذرت خواہی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ترنمول کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں نے بھی اس مسئلہ پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ بائیں بازو جماعتوں نے وی کے سنگھ کے خلاف کارروائی پر زور دیا جبکہ ترنمول کانگریس ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کررہی تھی ۔ آج صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس نے یہ مسئلہ اُٹھایا۔ وقفہ سوالات کے بعد دوبارہ اسپیکر نے بحث کی اجازت نہیں دی تب کھرگے دیگر پارٹی ارکان کے ساتھ ایوان سے باہر نکل گئے۔

TOPPOPULARRECENT