Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / وی کے سنگھ کے خلاف شکایت : پولیس سے عدالت کی جواب طلبی

وی کے سنگھ کے خلاف شکایت : پولیس سے عدالت کی جواب طلبی

نئی دہلی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوجداری شکایت پر جو مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ کے خلاف ان کے ’’کتے‘‘ کے تبصرہ کے خلاف درج کروائی گئی ہے۔ کارروائی کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ منیش گرگ نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ شکایت پر کی ہوئی کارروائی کی رپورٹ 16 نومبر تک عدالت میں پیش کریں۔ سابق سربراہ فوج نے ایس سی ؍ ایس ٹی (انسداد مظالم) قانون، اطلاعاتی ٹیکنالوجی قانون اور قانون تعزیرات ہند کی اس بیان کے ذریعہ خلاف ورزی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT