Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وی ہنمنت راؤ کا ہاسپٹل میں آپریشن

وی ہنمنت راؤ کا ہاسپٹل میں آپریشن

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ کا اپولو ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا ہے ۔ ناسازی صحت کے باعث کل رات ان کے ارکان خاندان نے ہنمنت راؤ کو ہاسپٹل میں شریک کرایا جن کا آج اپینڈیکس آپریشن ہوا ۔ ہنمنت راؤ ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں ۔ کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین ایم بی ٹی کے سابق کارپوریٹر مسٹر امجد اللہ خاں خالد کے علاوہ دوسروں نے ہاسپٹل پہونچکر ان کی عیادت کی ۔۔
حیدرآباد آرٹس فیسٹیول کا 9 اپریل سے آغازسامعین کے لیے مفت ٹکٹ بکنگ کی سہولت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد آرٹس فیسٹیول کا 9 اپریل کو حیدرآباد میں آغاز ہوگا ۔ شلپارامم مادھا پور میں مختلف پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کا اختتام مشہور غزل گائیک پنکچ ادھاس کی 25 جون کو غزل پروگرام کے ساتھ ہوگا ۔ بانی ٹرسٹیز ہائیڈورائیٹ فاونڈیشن راما کرشنا ، اچنتا منوج سی ایس اور کیپٹن آنند نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں یہ حیدرآباد فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا ۔ حیدرآباد میں فیسٹیول کے موقع پر بچوں کے خصوصی پروگرامس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ’ مائی حیدرآباد ‘ عنوان پر فوٹو مقابلہ ہوگا اور تین انعامات دئیے جائیں گے ۔ اس طرح 16 ، 23 اپریل ، 7 ، 14 اور 21 مئی ، 4 اور 11 جون کو مختلف پروگرامس پیش کئے جائیں گے اور 25 جون کو اختتامی پروگرام عمل میں آئے گا ۔ پروگرامس میں شرکت کے خواہش مند حضرات hyderabadartsfestival.com یا فون نمبرات 040-64646262 یا 66335533 پر مفت ٹکٹس بک کرواسکتے ہیں ۔۔
مفت یونانی میڈیکل کیمپ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( راست ) : عالمی یوم صحت کے ضمن میں 7 اپریل کو صبح 7 تا 2 بجے دن ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یونانی اسپیشالیٹی ہاسپٹل برائے فالج نزد جل پلی کمان پہاڑی شریف پر مفت میگا یونانی میڈیکل کیمپ برائے امراض اعصاب ، فالج ، لقوہ و جوڑوں کے درد کے لیے منعقد ہے ۔ رجسٹریشن کے لیے 9032724315 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT