Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وی ہنمنت راؤ کو خاتون کا دھمکی آمیز فون کال

وی ہنمنت راؤ کو خاتون کا دھمکی آمیز فون کال

سونیا اور پرینکا پر اندرا گاندھی کو قتل کروانے کا الزام ، سٹی پولیس کمشنر سے شکایت
حیدرآباد ۔ 9 جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ کو دہلی سے ایک خاتون نے فون پر دھمکی دیتے ہوئے سونیا گاندھی کی حمایت و تائید میں بات کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا ہے۔ واضح رہیکہ مسٹر وی ہنمنت راؤ کانگریس کے وفادار سپاہی ہیں ۔ دہلی سے سنجنا چودھری نامی ایک خاتون نے انہیں آج بار بار ٹیلیفون کرتے ہوئے سونیا گاندھی کی حمایت و تائید کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا اور سونیا گاندھی اور ان کی دختر پرینکا گاندھی پر سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس الزام کے حوالہ سے انہوں نے سونیا گاندھی کی حمایت و تائید سے باز آجانے کا مشورہ دیا۔ مسٹر ہنمنت راؤ نے اس دھمکی آمیز فون کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر پی مہیندر ریڈی سے ملاقات کیا اور سنجنا چودھری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کیا جس کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT