Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وی ہنمنت راؤ کی عیادت ، ڈگ وجئے سنگھ کا ٹیلی فون کال

وی ہنمنت راؤ کی عیادت ، ڈگ وجئے سنگھ کا ٹیلی فون کال

فاروق حسین ، محمد فخر الدین اور دیگر کا عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے ہاسپٹل میں زیر علاج کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ سے فون پر بات چیت کی ۔ کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے ہاسپٹل پہونچکر ہنمنت راؤ کی عیادت کی ۔ مسٹر وی ہنمنت راؤ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں کانگریس کے کئی قائدین ہاسپٹل پہونچکر ان کی عیادت کررہے ہیں ۔ عیادت کرنے والوں میں کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین مسٹر عابد محی الدین کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے ٹیلی فون پر ہنمنت راؤ سے بات چیت کرتے ہوئے مزاج پرسی کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT