Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / و 10ویں سالانہ شاپنگ دھوم بمپر ڈرا کی شایان شان تقریب

و 10ویں سالانہ شاپنگ دھوم بمپر ڈرا کی شایان شان تقریب

و  10ویں سالانہ شاپنگ دھوم بمپر ڈرا کی شایان شان تقریب
ہفتہ 13فبروری کو شام 6بجے للت کلاتھورنم میںحیدرآبادی تاریخ کا عظیم الشان کنسرٹ
صوفیانہ کلام، غزلوں و فلمی گیتوں کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اندرا نائیک (ممبئی ) اور عرش خان کی شرکت

حیدرآباد۔/11فبروری، ( ایم اے سلام ) روز نامہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 10ویں سالانہ شاپنگ دھوم بمپر ڈرا کی شایان شان تقریب کا ہفتہ 13فبروری کو شام 6بجے للت کلاتھورنم باغ عامہ ، نامپلی میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں دونوں شہروں کے معزز باذوق خواتین و حضرات کے لئے حیدرآباد بلکہ ملک کی ادبی و ثقافتی دنیا کا عظیم الشان کنسرٹ بھی رکھا گیا ہے جس میں صوفیانہ کلام، غزلوں و فلمی میلوڈی گیتوں کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اندرا نائیک ( ممبئی ) اور بالی ووڈ پلے بیک سنگر عرش محمد خان اپنا یادگار پرفارمینس دیں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے عوام کیلئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ہوں گے، جس میں بمپر ڈرا کے خوش نصیب کو انعام دیا جائیگا۔ اس کنسرٹ  میں عوام کی تفریح  کیلئے ملک و بیرون ملک کے پایہ کے شعراء کا صوفیانہ کلام، غزلوں اور فلمی گیتوں کو ساز پر پیش کیا جائے گا۔ معروف گلوکار خان اطہر کی نظامت میں پیش کئے جانے والے تاریخ کے اس یادگار کنسٹرٹ میں نانو گرجار کوریو گرافی، ہمیندراہنا اور دیوا واڈکر، تنوی مہرہ، گرو شریمتی کریتی نائیک، نیتا باجپائی، وائلن پر راشد خان، بینجو یوسف شیخ، کی بورڈ الکیش رنگا، اکٹوپیاڈ نیرج ایرانین، پرئیشون اودے دیشپانڈے اور طبلہ پر ثمر خان ( تمام ممبئی کے فنکار ) اپنے فن کا جادو جگائیںگے۔ اندرا نائیک ( ممبئی) جنہوں نے ملک و بیرون ملک تمام بڑے شہروں میں اپنے کنسرٹس پیش کرچکی ہیں اور دنیا بھر میں اپنے مداح رکھتی ہیں صوفیانہ کلام کی پیشکشی میں انفرادیت رکھتی ہیں۔ کلام کی پیشکشی کا انداز اس طرح ہوتا ہے کہ سننے اور دیکھنے والوں پر محویت کا عالم اور والہانہ کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور وہ دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوجاتے ہیں۔ کلام کی پیشکشی سے ان کی محبت دیوانگی کی حدوں کو پار کرجاتی ہے، ان کی روانی اور برجستگی کو دیکھ کر رشک ہوتا ہے، اپنی آواز کے سحر سے لوگوں کو مسحور کردینے والی اندرانائیک کو شعر ادا کرنے کا ہنر بڑی خوبی سے آتا ہے، وہ ایک سماں باندھ دیتی ہیں، سننے اور دیکھنے والوں پر چھاجاتی ہیں۔ ان کی آواز کا طلسم سامعین کے ذہنوں پر ایسا اثر انداز ہوتا ہے کہ ان کا پیش کردہ کنسرٹ یادگار بن جاتا ہے۔ للت کلاتھورنم کے وسیع و عریض مقام پر عوام کے لئے بہترین نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ لوگ مفت داخلہ لیتے ہوئے پُرسکون ماحول میں اس کنسرٹ سے محظوظ ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT