Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / و14 ویں منزل سے پھینکے جانے کے بعد بھی 6 سالہ لڑکا زندہ بچ گیا

و14 ویں منزل سے پھینکے جانے کے بعد بھی 6 سالہ لڑکا زندہ بچ گیا

جسے اللہ رکھے …
14 ویں منزل سے پھینکے جانے کے بعد بھی 6 سالہ لڑکا زندہ بچ گیا
ممبرا ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کہتے ہیں کی موت کا مقام اور وقت پہلے سے ہی خدا نے مقرر کررکھا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کسی کا وقت نہیں آیا ہو ، تو کچھ بھی حالات ہو جائیں، موت کے فرشتے کو واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ 6 سال کے توصیف کی ابھی موت نہیں تھی، اس لیے اپنی ماں کے ہاتھوں 14 ویں منزل سے نیچے پھینکے جانے کے بعد بھی موت بس اس کو چھو کر نکل گئی۔ وہیں اس کی جیسی قسمت اس کی تین سالہ بہن آمرین کی نہیں تھیں۔ اپنی بیماری سے تنگ آکر ایک ماں نے اپنے ان دونوں بچوں سمیت خودکشی جیسا انتہائی اور دل دہلا دینے والا قدم اٹھایا۔ اس حادثے کے بعد ممبرا میں صرف اس کی ہی چرچاہورہی ہے۔ممبرا کے رشید کمپاونڈ میں رہنے والی ایک 26 سالہ خاتون شیرین حنیف خان نے اپنے دو بچوں چھ سالہ بیٹے توصیف اور3 سالہ بیٹی آمرین کے ساتھ نو تعمیر چودہ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ شیرین نے پہلے بیٹے کو اوپر سے نیچے پھینکا ، لیکن بیٹا معجزاتی طور پر بچ گیا۔ اس کے بعد بیٹی کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگا دی۔ دونوں ہی ماں بیٹی کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی جبکہ 6سالہ بیٹا توصیف کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT