Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / و75 واں ڈائمنڈ جوبلی دوبدو ملاقات پروگرام

و75 واں ڈائمنڈ جوبلی دوبدو ملاقات پروگرام

رجسٹریشن کے لیے خصوصی کاونٹرس ، استفادہ کی اپیل
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں پیامات کی نشاندہی اور رشتوں کے انتخاب کے لیے ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے فکر مند والدین اور سرپرستوں کی سہولت کے لیے 75 واں ڈائمنڈ جوبلی دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 23 جولائی کو 10 بجے دن تا 6 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی روڈ پر منعقد ہوگا ۔ جس میں تعلیم یافتہ ، کم تعلیم یافتہ ، برسرروزگار ، لڑکوں اور دیندار ، خوب سیرت ، قبول سیرت لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے والدین کے ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ اس خصوصی پروگرام میں تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے تقریبا 10 کاونٹرس بنائے جارہے ہیں اور 10 کمپیوٹرس پر مشتمل ایک علحدہ سیکشن ہوگا ۔ جہاں اسکرین پر لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ ڈائمنڈ جوبلی تقریب کو بامقصد اور کامیاب بنانے کے سلسلہ میں دفتر ایم ڈی ایف پر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف 75 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ اور جناب محمد معین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت اعزازی مہمان کے شریک ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں دو بہ دو ملاقات پروگرم نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے ۔ ان کے ذریعہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں پیامات طئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے والدین سے خواہش کی کہ وہ اولین فرصت میں دفتر ایم ڈی ایف پہنچ کر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات کے لیے رجسٹریشن کروائیں ۔ اس کے علاوہ دوبدو پروگرام کے دن صبح 10 بجے رجسٹریشن کروانے کے لیے خصوصی کاونٹرس قائم کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT