Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / ٹائر پھٹنے سے حادثہ ‘ ۱ہلاک اور 20زخمی

ٹائر پھٹنے سے حادثہ ‘ ۱ہلاک اور 20زخمی

آصف آباد:آصف آباد منڈل کے جیناداگوڑہ میں جمعہ کے روز ایک تیز رفتا رویان (AP15Y8490)اگلے ٹائر پھٹنے کی وجہہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور بیس افراد زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں کوئی دوسری گاڑی ملوث نہیں ہے۔زخمی افراد اگرگوڑہ کے کیرامیری منڈل سے تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

سرکل انسپکٹر ستیش کمار نے مقام حادثے پہنچ کر زخمیو ں کو فوری آصف آباد سرکاری اسپتال منتقل کیاجس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے منچریال گورنمنٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔

حادثے میں فوت ہونے والی شخص کی شناخت 55سالہ ریتو بھائی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔پولیس نے متوفی کے متعلق مزید معلوما ت فراہم نہیں کرنے سے قاصر ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT